کشمیر میں ظلم کی انتہا

‎ہندوستانی مظالم پر کشمیر میڈیا سروس کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

‎کشمیر میڈیا سروس کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد وہ خطہ ہے جہاں کشمیری اپنے حقوق کے بغیر زندہ ہیں اور بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام انسانی و بنیادی حقوق غضب مزید پڑھیں

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی غیرمعیاری سروس کے خلاف احتجاج کی تیاریاں! آزاد کشمیر (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی غیر معیاری سروس کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ کی لہر زور پکڑ رہی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سروس کی بہتری کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین مختلف ہیش ٹیگز اور پیغاماتی ویڈیوز کے ذریعے خطہ میں موبائیل فون کمپنیوں کی طرف سے مہیا کی جانے والی خراب سروس کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کرونا وباء کی باعث آزاد کشمیر بھر کے تعلیمی ادارے مارچ 2020 سے مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہے ، اسکول مالکان نے آن لائن کلاسز کی پیشکش کی لیکن جہاں کال ملانا ممکن نہ ہو وہاں آن لائن کلاسز کیسے ممکن ہونگی۔ اسی سلسلے میں منگل 23 جون کو شام 6 بجے سے 9 بجے تک سوشل میڈیا بشمول ٹویٹر پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ کمپنیوں اور ارباب اختیار سے گزارشات کے باوجود سروس میں بہتری نہ ہونے کے سبب اب احتجاجی راستہ اپنایا جا رہا ہے اور یہ احتجاج اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ ہم نے اس احتجاج کو منظم کرنے والے چند صارفین سے بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ برق رفتاری سے ترقی کرتے اس دور میں جب باقی دینا 5 جی پر منتقل ہو رہی ہے ، آزاد کشمیر میں 2 جی سروسز بھی مہیا نہیں کی جا رہی ہیں۔ ہم متعلقہ حکام سے بارہا گزارشات کر چکے ہیں لیکن کوئی دار رسی نہ ہو سکی مجبوراً ہمیں احتجاج کا راستہ اپنانا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں اسوقت ایس سی او، موبیلنک جاز، یوفون، ٹیلی نار اور زانگ اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں ۔



مقبوضہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام، متنازعہ ریاست میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل دیئے جانے اور لائن آف کنٹرل پر نہتے شہریوں پر جارحیت کیخلاف اٹھمقام میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ضلع نیلم (رانا الیاس ) تفصیلات کیمطابق اٹھمقام کے شھدآئے بنتل چوک میں پَاسبانِ حُریت جموں کشمیر اور انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام پر بھارت کیخلاف احتجاجی دھرنا و مزید پڑھیں