پلندری جھنڈا بگلہ سہر ہنجالکوٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام شدید پریشان

پلندری (کے ٹی وی نیوز) عوامی شکایات پر سدہنوتی پریس کلب کی میڈیا ٹیم صدر پریس کلب سردار سلیم محمود خان کی سربراہی میں ہمراہ سنئیر نائب صدر پریس کلب سدہنوتی راجہ عبدالحمید خان، سردار نثار خان، ثومان خان اور دیگرکے ہمراہ جھنڈابگلہ سہر ہنجالکوٹ روڈ پر پہنچ گئی۔ میڈیا ٹیم کے سامنے عوام علاقہ اورٹرانسپورٹر پھٹ پڑےاس موقع پر حاجی شفیق حسین ۔ راجہ مسعود۔ راجہ محمود ۔کامران بشیر۔ محمد شعیب۔ سفیر حسین۔ قاری حبیب۔ ارشد حسین۔ محمدرضوان۔ محمد نعیم۔ نظارت حسین۔ فضل حسین۔ عثمان نظام۔ ارشاد حسین۔ فضل حسین ۔راجہ رضوان۔ حمزہ ظہیر۔ شکیب رزاق۔ ارشاد خالق اور دیگر نے میڈیا ٹیم کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی نے عوام علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے لیکن الیکشن کے بعد وزیر حکومت نے اس علاقہ کی جانب مڑ کر بھی نہ دیکھا جس کی وجہ سے آج علاقہ گونا گووں مسائل کا شکار ہے جس کی زندہ مثال آپ میڈیا کے سامنے یہ مین سڑک ہے جو پلندری جھنڈابگلہ سے گزرتے ہوئے سہرہنجالکوٹ جاتی ہے اور ایک کثیر آبادی کے لوگ حلقہ 05اور حلقہ 06سے پلندری کی طرف روزانہ سفر بھی کرتے ہیں روڈ کی خستہ حالی پر لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے سڑک کی خستہ حالی کے باعث اگر کوئی بھی حادثہ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار وزیر حکومت ڈاکٹر نجیب نقی خان ہوں گے عوام علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ پلندری تاسہر ہنجالکوٹ براستہ جھنڈابگلہ روڈ کھنڈارت کا منظر پیش کر رہی ہے روڈ کی خستہ حالی اور تباہی پر اب مزید خاموش نہیں بیٹھیں گے عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ٹرانسپوٹر اور عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ تباہ حال گہل نما سڑک کی وجہ سے سے قیمتی گاڑیاں تباہ و برباد ہو رہی ہیں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹر اور عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سفری مشکلات کا سامنا ہے سینکڑوں افراد روڈ کی بُری حالت کے باعث دھکے کھانے پر مجبورہیں، روڈ جو کسی زمانے میں پختہ روڈ کا درجہ رکھتی تھی اب اس کی صورت حال گہل سے بھی بدترہے پلیاں ٹوٹ ہوئی اور نالیاں ختم ہو چُکی ہیں جہاں کہیں تھوڑی بہت نالی موجود ہے وہ نالیاں بھی مکمل طور پر مٹی سے بھر چکی ہیں لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ پر آنے والا ملبے سے روڈ سُکڑ چُکی ہے جگہ جگہ سے دیوار یں گر چُکی ہیں شکایت کی جائے تو کس کو کی جائے ٹرانسپوٹر اور عوام پریشان،روڈ پر سفر تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بدل چکا ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ روڈ عوام علاقہ کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے محکمہ شاہرات والے بھی اپنے آفس تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں سڑک پر موجود پلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ذمہ دارن کے نوٹس میں لایا گیا لیکن کسی کو ٹس سے مس نہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اس روڈ پر پہلے بھی رنگڑ نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے کوسٹر حادثہ میں 11سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور اب جھنڈابگلہ روڈ پر ایک پلی جس کی آگے سے دیواریں گری ہوئی ہیں اور پلی بند ہے جو حادثہ کا سبب بن سکتی ہے نوٹس لیا جائے عوام علاقہ اور ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر وزیر تعمیرات عامہ،پلندری حلقہ نمبر 05اورحلقہ نمبر06سے تعلق رکھنے والے دونوں وزراء، ، چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں اور اس سڑک کی مرمتی کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپوٹرز کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں اگرسہر ہنجالکوٹ جھنڈابگلہ مین روڈ کی ری کنڈیشنگ نہ کروائی گئی ا اورہمارے مطالبہ کو جلد پورا نہ کیا گیا تو ہم کو ریسٹ چوک پلندری میں عوام علاقہ او رٹرانسپورٹر کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گے