پلندری (کے ٹی وی نیوز)۔
ضلع سدھنوتی کے لیے 30کلومیٹرپختہ روڑز بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ ڈیویلپمنٹ کمیٹی (CDC) نے پینتالیس کروڑ دس لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا پی سی 1منظورکیا جس میں ضلع کے دونوں حلقہ جات پلندری اور بلوچ کے لیے 15کلومیٹر سڑکیں فی حلقہ کی منظوری دی۔ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے سٹرکوں کی بہترگی، پختگی و مرمتی کے لیے فیز 12شروع کیا ہے۔ ان سڑکوں کے تعمیر سے ضلع بھر کے عوام کا بڑی شاہرات تک پہنچنے کا سفر آسان ہو جائے گا۔
وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر نے اپنے اپنے حلقہ کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان منصوبہ جات کی منطوری حاصل کی۔ ان 30کلومیٹر سڑکوں کے لیے 11منصوبہ جات پلندری کے لیے جبکہ 12منصوبہ جات بلوچ کے لیے رکھے گئے ہیں۔ سب سے بڑا منصوبہ دیوا ن تا نمب گوراہ 4کلومیٹر روڑ کا ہے جہاں پر 1کلومیٹر روڈ پر پہلے سے کام جاری ہے اور مزید 4کلومیٹر روڈ بننے سے کل 5کلومیٹر روڈ کی بہترگی، مرمتی اور پختگی سے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ کا پلندری شہر سے بہترین سڑک کے ساتھ رابطہ آسان ہو جائے گا۔
عوامی حلقوں نے ضلع بھر میں 30کلومیٹر پختہ سڑکوں کی منطوری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر کا شکریہ ادا کیا۔