آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن جزوی کامیاب، خلاف ورزی پر ریاست بھر سے کئی درجن تاجر گرفتار

حکومت آزاد کشمیر نے کرونا کی دوسری لہر میں شدت کے پیش ریاست بھر میں‌آج سے 15 روزہ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا، جسے آزاد کشمیر بھر کے تاجروں نے تاجر دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا. آزاد کشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن ہے، ریاست بھر میں آج صبح سے انتظامیہ حرکت میں‌رہی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں تاجروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے.

یہ بھی پڑھیں کرونا کے بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر آزاد کشمیر کو ‌15 دن کیلئے دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

ضلع پونچھ کی اگر بات کی جائے تو ہجیرہ اور عباسپور میں‌آج صبح کئی تاجروں‌نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے انھیں‌گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا .واضح رہے کہ ریاست کی مرکزی انجمن تاجران کمیٹی نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے اسے تاجر دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے آج دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا.

ہجیرہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تاجران کو گرفتار کیا جا رہا ہے

عباس پور اور ہجیرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح 8 بجے تاجران نے دکانیں کھولی جسے زبردستی بند کروانے کی کوشش کی گئی جسے تاجران نے ماننے سے انکار کر دیا درجنوں تاجران کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے

تھوراڑ میں بھی تاجران کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے انجمن تاجران تھوراڑ کے صدر و عہدیداران گرفتار کر لیا ہے جس پر عوام علاقہ نے تھانے کے سامنے دھرنہ دے دیا ہے۔

پولیس تھوراڑ سے انجمن تاجران کے عہدیداران کو گرفتار کر رہی ہے

میرپور میں‌بھی آج صبح تاجران کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے کئی تاجران کو حوالات میں‌بند کردیا اور شہر کے مرکزی راستوں کی سخت نگرانی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کروانے میں‌کامیاب رہی. ادھر چناری میں‌بھی چناری بازار میں تاجروں کی دوکانیں کھولنے کی کی کوشش کی لیکن انتظامیہ مکمل لاک ڈاؤن کروانے میں کامیاب رہی.