کوٹلی آزاد کشمیر۔آزاد کشمیر کی شیاست کا ایک بڑا باب بند ہوگیا،سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر چوہدری مطلوب انقلابی انتقال کر گئے .چند روز قبل چھت سے گرنے کے باعث انکے سر میں شدید چوٹ آئی تھی ، جس پر ان کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کرایا گیا ، آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے .
سابق وزیر تعلیم چوہدری مطلوب انقلابی کا نماز جنازہ آج دن 3 بجے کھوئی رٹہ اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی. مطلوب انقلابی 2011 سے 2016 کے دوران آزادکشمیر میں ہائیر ایجوکیشن کے وزیر رہے ہیں.
دوسری طرف پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے چوہدری مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں ملتوی کر دی ہیں.
ممبر قانون ساز اسمبلی پیرسید علی رضا بخاری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست اور عوامی خدمت کا ایک خوش مزاج ،خوش اخلاق ، نیک خو ، فراخ دل ، سراپا الفت و پیار اور دبنگ ہیرو آج اللہ رب العزت کے حضور پیش ہو گیا ہے.