اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انتہائی افسوسناک اطلاعات کے مطابق تحصیل ہجیرہ، گاؤں سہر مدارپور آزادکشمیر کے رہائشی باپ بیٹا اپنے دوسرے بیٹے کے ہاتھوں قتل کر دئے گئے،
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح 9 بجے محمد شریف اعوان اور ان کے بیٹے عدیل شریف کو انہی کے دوسرے بیٹے عقیل شریف نے گولیاںمار کر قتل کر دیا. عقیل شریف کے بارے میں بتایا جا رہا کہ اسکا ذہنی توازن درست نہ تھا .
راولپنڈی میںالفلاحموٹرز کے مالک محمد شریف اعوان گزشتہ 40 سال سے گلریز کالونی راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے اور راولپنڈی میںمقیم کشمیری کمیونیٹی میںہر دلعزیز مانے جاتے تھے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کار چوک راولپنڈی میں واقع انکے شوروم میںبیٹے عقیل شریف اور والد کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی کا آغاز ہوا جس پر ذہنی مریض عقیل شریف نے ذہنی دباؤ کے تحت خود کار ہتھیار سے فائرنگ کر کے والد محمد شریف اور دوسرے بھائی عدیل شریف کو قتل کر دیا.
یاد رہے کہ مقتول کی بیٹی کی شادی بھی آج ہی کے دن طے تھی. مرحومین کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے گلریز کالونی میںادا کی جائیگی.
مزید تفصیلات کا انتظار ہے.