بھارت کے سب سے مشہور لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر ملالہ یوسفزئی بھی خطاب کریں گی

‎بھارت کے سب سے مشہور لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر ملالہ یوسفزئی بھی خطاب کریں گی
اسلام آباد (ویب ڈسک)

‎انڈیا کے مشہور  ترین ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو  بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔
‎میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان کی مختلف شخصیات شرکت کر رہی ہیں ، پاکستانی ناول نگاروں میں مونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔

‎پور لٹریچر فیسٹیول  کا انعقاد پچھلے 14 برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے لیکن پاکستان و ہندوستان کا مسئلہ کشمیر کے ایشو پر اختلافات کے باعث اس میں پاکستان شرکت نا کر سکا اس سے قبل   پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے باعث اس فیسٹیول میں پاکستانی شرکاء کو مدعو نہیں کیا جا رہا تھا۔