آئی آر ڈی کے زیرِ اہتمام “مذہب اور جدید سائنسی چیلنجز” سیمینار محمد تہامی بشر علوی کی کتاب “سائنسی دور اور مذہبی بیانیے” کی تقریبِ

‎آئی آر ڈی کے زیرِ اہتمام “مذہب اور جدید سائنسی چیلنجز” سیمینار محمد تہامی بشر علوی کی کتاب “سائنسی دور اور مذہبی بیانیے” کی تقریبِ

اسلام آباد (کے ٹی وی نیوز )

‎آئی آر ڈی کے زیرِ اہتمام “مذہب اور جدید سائنسی چیلنجز” سیمینار اور
‎جناب محمد تہامی بشر علوی کی کتاب “سائنسی دور اور مذہبی بیانیے” کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔ مہمانِ اعزاز سابقِ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر جناب سردار عتیق احمد خان تھے جب کہ ریکٹر اسلامک یونیورسٹی جناب ڈاکٹر معصوم یاسین زیی صدر نشینِ محفل رہے۔
شرکاء تقریب
‎سیمینار میں مصنفِ کتاب کے علاوہ ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر عمار خان ناصر، ڈاکٹر عائشہ قرۃ العین اور جناب خورشید احمد ندیم نے موضوع پر حاصلاتِ فکر و مطالعہ پیش کیے۔


‎مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام تحقیق دوست مذہب ہے جس میں سائنسی تحقیق کی نفی نہیں کی جا سکتی۔ سائنس اور مذہب کے باہمی تعلق پر ہونے والے مباحث کو نئے تناظرات کے ساتھ زیرِ بحث لانے کی ضرورت ہے۔ اسکالرز کا کہنا تھا کہ بشر علوی کی کتاب وقت کی ضرورت ہے، علومِ اسلامیہ کے محققین کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔