راولاکوٹ کمیونٹی نے ہر سال کی طرح پونچھ ڈویثرن میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

‎راولاکوٹ کمیونٹی نے ہر سال کی طرح پونچھ ڈویثرن میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

‎راولاکوٹ کمیونٹی نے پونچھ ڈویثرن میں شجر کاری مہم کا
‎ آغاز کر دیا
‎راولاکوٹ (کے ٹی وی نیوز )سوشل میڈیا اور سماجی سرگرمیوں کیلئے کام کرنے والے نوجوانوں ”راولاکوٹ کمیونٹی” نے اپنی سابقہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے راولاکوٹ و مختلف علاقوں میں ‘شجر کاری مہم’ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، شجر کاری مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں ہوئی جس میں سابق وزیر حکومت و سینئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سردار عابد حسین عابد مہمان خصوصی تھے. دیسی ڈیرہ کے ایڈمنز اور ممبران کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے نواجوانوں ،سینئر صحافیوں سمیت متحرک سماجی نوجوان کارکنان نے کی ایک بڑی تعداد نے اس سرگرمی میں شرکت کی.
‎راولاکوٹ کمیونٹی کے ایدمنز شاد نور اور عاصم صادق فہیم اکبر نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برسوں میں کمیونٹی نے 20 ہزار سے زائد پودے لگائے ، جس کے درخت کشمیر کی اہم شاہراہوں سے لے کر گاوں دیہاتوں میں موجود ہیں، ایڈمنز کا کہنا تھا کہ عوام الناس شجر کاری مہم میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ماحولیات اور معاشرے کیلئے یہ اہم کام ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شجر کاری مہم میں کمیونٹی کے ساتھ مل کرزیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں راولاکوٹ کمیونٹی کے اراکین پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں
راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں راولاکوٹ کمیونٹی کے اراکین پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں

مہمان خصوصی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عابد حسین عابد نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کمیونٹی کے اس اقدام کو خواب سراہا اور کہا ہمارا ہر ممکنہ تعاون اس گروپ کے ساتھ رہے گا

‎کمیونٹی اراکین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں راولاکوٹ، ہجیرہ، پلندری، تراڑکھل، منگ، اور تھوراڑ کے مقامات پر درخت لگائے جائیں گے اور ‘راولاکوٹ کمیونٹی’ کی جانب سے ہجیرہ کمیونٹی،، اور پلندری کمیونٹی کو درخت فراہم کیے جائیں گے اور وہ اس مہم میں ہمارے شانہ بہ
‎شانہ ہونگےتقریب کے اختتام پر نواجونوں نے راوالاکوٹ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ہجیرہ اور تراڑکھل میں شجر کاری کیلے پودے لگائے