پلندری تحریک انصاف کے رہنما سردار عامر نواز نے LA-22-6سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر دیا

پلندری تحریک انصاف کے رہنما سردار عامر نواز نے LA-22-6سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر دیا

پلندری (کے ٹی وی نیوز)
پلندری پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار عامر نواز نے سدھنوتی LA-22-6 سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
کے ٹی وی کے نمائدہ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عامر نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دستور اور منشور انصاف کی بالادستی عدل و انصاف کی فراہمی اور موروثی سیاست کا خاتمہ اور کرپشن کا خاتمہ ہے پلندری کا یہ حلقہ مسائل کی آمجگاہ ہے سالوں کی محنت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو آزادکشمیر بھر میں مقبول کرنے کے ساتھ ساتھ سدھنوتی پلندری میں شپ وروز کی محنتوں کے بعد جماعت کو مظبوط کیا ہم پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی لوگوں میں سے ہیں

سردار عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کیلے درخواست جمع کروانوگا ۔۔۔
اگر جماعت نے اعتماد کیا تو انشااللہ تحریک انصاف کو سیٹ گفٹ کرنے کی کی صلاحیت رکھتا ہوں

کے ٹی وی سے گفتگو میں سردار عامر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موروثی سیاست کے خلاف ہے عمران خان کا وژن صاف شفاف کارکنوں کو اگے لانا ہے اور سیاست میں بے داغ قیادت کو موقع دینا ہے خان کے وژن کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر میں بنائے گئے

سردار عامر نواز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی سے اتحاد نہیں کرئے گئی کرپٹ لوگوں کو عوام نے مکمل ریجکٹ کر دیا
سردار عامر نواز باقاعدہ ٹکٹ کے حصول کیلے 28فروری سے قبل درخواست جمع کروا دے گئے