اُمیدوار قانون ساز اسمبلی محمد بشیر گورسی کی الیکشن مہم تیزی سے جاری

اُمیدوار قانون ساز اسمبلی محمد بشیر گورسی کی الیکشن مہم تیزی سے جاری
ہجیرہ (کے ٹی وی نیوز)

‎امیدوار قانون ساز اسمبلی محمد بشیر گورسی نے دورہ حلقہ میں بھنگو ، بھانتتینی، میں عوام علاقہ سے ملاقات کی۔
اسی حوالے سے الیکشن مہم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد محب نے کہا ہے کہ حلقہ مسائل کی آماجگاہ ہے۔ یہاں منتخب نمائدہ اگر اپنے حصے کا آدھا پیسہ بھی حلقے میں لگاتا تو یقیناً مسائل کافی حد تک حال ہوئے ہو تے۔
‎عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اندر سے ڈر کو ختم کریں اور حق سچ کا ساتھ دیں۔۔
‎ہماری کوئی برادری نہیں ہے۔ ہم کلمے کی بنیاد پر سب بھائی ہیں۔ لہٰذا عوام متحد رہیں۔ اور ہمارا ساتھ دیں۔
‎کیا ایک گھر کے علاوہ کسی اور کو حق نہیں ہے وہ بھی ٹکٹ لے سکے؟
‎ہم نے موروثیت کو ختم کرنا ہے۔

عوام علاقہ سے محمد بشیر گورسی مشتاق احمد محب میٹیگ کے دوران

‎عوام علاقہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں دو سیاسی شکسیات کی وفات کے بعد لیڈر شپ کے فقدان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بشیر گورسی کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ سروں پر حکومت بہت ہوگئی۔ اب دلوں پر حکومت کرنا ہوگی ۔ ہم انسانیت کی خدمت کرنے والے کے ساتھ ہر صورت دینگے۔ عوام علاقہ بھا نتینی آپکو کبھی مایوس نہیں کریگی۔۔
محمد بشیر گورسی کارنر میٹیگ سے گفتگو کرتے ہوئے
محمد بشیر گورسی کارنر میٹیگ سے گفتگو کرتے ہوئے

بشیر گورسی نے عوام علاقہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آئیں یا نہ آئیں ہم اسلام کے بتائیے ہوئے طریقے پر عمل کرتے ہوۓ عوام علاقہ کی خدمت اپنی بساط کے مطابق کرتے رہیں گے۔