ڈپٹی کمشنر سدھنوتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال کے زیر نگرانی ضلع سدھنوتی میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پلندری (کے ٹی وی نیوز )۔ 22فروری
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار طاہر محمود اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حبیب خان کے زیر نگرانی ضلع سدھنوتی میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر پلندری میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکر ز کو ویکسین لگا کر اس کا آغاز کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار طاہر محمود،میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حبیب،ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی مرزا مقصود،اسسٹنٹ کمشنر پلندری عفت اعظم،ڈاکٹر انور، سرپرست اعلیٰ پریس کلب سدھنوتی سردار تسلیم احمد خان، صدر پریس کلب سردار سلیم محمودسمیت صحافی اور محکمہ صحت کا عملہ بھی وہاں پر موجود تھا۔ ڈاکٹر شاہد حبیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویکسین سو فیصد درست اور محفوظ ہے صحت مند انسانی جسم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین لگا کر کورونا سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سدھنوتی میں یہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگا ئی جا رہی ہے جس کے لیے محکمہ صحت عامہ کے عملے نے آن لائن رجسٹریشن کر وا رکھی ہے جب کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پر ائیوٹ ہسپتالوں کا عملہ بھی اس میں شامل ہے ڈاکٹر شاہد حبیب نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جائے گئی اور اْنہیں ویکسین لگائی جائے گئی انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسین کے دو ہزار خوراکیں ہمیں موصول ہو چکی ہیں جن کو اگلے چند دنوں میں رجسٹرڈ افراد کو لگایا جا سکے گا۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ کورونا وباء ابھی ختم نہیں ہوئی اس کے لیے احتیاط انتہائی ضروری ہے فیس ماسک اور سماجی فاصلہ ضرور بر قرار رکھا جائے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔