ڈاکٹر عبد الماجد خان کو پی ٹی آئی (علماء مشائخ) انصاف مذہبی امور ونگ آزاد کشمیر کو مرکزی سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد خان کو
پی ٹی آئی (علماء مشائخ) انصاف مذہبی امور ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل بنا دیا گیا۔
اس سے پہلے بھی وہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ان کا شمار سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بيرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار امتیاز خان صاحب کے وفا دار اور قرینی ساتھیوں میں بھی کیا جاتا ہے .
وہ مرکز میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب
چیف آرگنائزر سنیٹر سیف اللہ نیازی، وزیر امور کشمیر سمیت تمام وزراء سے اچھی شناسائی رکھتے ہیں
وہ نوجوان، سلیقہ شعار، مدبر، نڈر ، بہادر ، سنجیدہ، اور باوقار شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ رائج الوقت سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔۔
وہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر ۔ ایکٹنگ صدر اور دوران طالبعلمی کالج اور یونیورسٹی میں آئی ایس ایف کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔

یاد رہے ڈاکٹر عبد الماجد خان جامعہ آزاد جموں کشمیر مظفر آباد، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد،
پیر مہر علی شاہ اریڈ ایگرکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد میں تدریسی فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔
اس کے ساتھ وہ انٹر نیشنل لیول پر دنیا کے مختلف ممالک میں ملک پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ہماری نیک تمنائیں ہیں کہ وہ ملک میں عرصہ دراز سے جاری پر تشدد اور فرقہ وارانہ سوچ کو ختم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔