باغ کے نوجوان سیاسی رہنما پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد کی مرکزی سیکرٹری جنرل انصاف مذہبی امور ونگ تحریک انصاف آزادکشمیر بننے کے بعد سدھن گلی آمد اور سول سوسائٹی کا استقبال

آزادکشمیر باغ کے نواجوان سیاسی رہنما پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد کی مرکزی سیکرٹری جنرل انصاف مذہبی امور ونگ تحریک انصاف آزادکشمیر بننے کے بعد سدھن گلی آمد پر سول سوسائٹی، سیاسی سماجی، مذہبی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سدھن قبیلہ کی ایک بڑی تعداد کی طرف سے پرچوش استقبال کیا گیا

‎جن میں مسلم لیگ نون کے سنیئر رہنما سردار میر اکبر مرحوم کے فرزند سردار عاشق ، ‎جے کے پی پی کے مرکزی رہنما وسطی باغ سے مضبوط امیدوار سردار زرین،‎ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل مقصود شمسی، پروفیسر حنیف، اے ڈے صادق،‎ آزاد امیدوار حلقہ وسطی باغ محترم ٹھیکدار فیاض،‎سردار عاشق(حبیب بنک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار عبد القدیر ۔ آزاد امیدوار جناب کمانڈر فاروق ۔ سردار سلیم اللہ خان ، سردار طفیل خان، سردار حفیظ خان، سرادر آفتاب خان ، ڈاکٹر مسعودخان، سردار نسیم خان، کے علاوہ بزرگوں اور نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا۔

‎ عوام علاقہ کی جانب سے افطاری اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

‎پروگرام کے دوران حاضرین نے ڈاکٹر عبد الماجد کو سیکرٹری جنرل انصاف مذہبی امور ونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی ذمہ داری دینے پر مرکزی لیڈر شپ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، سابق وزیر اعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سابق مشیر حکومت و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار امتیاز خان، چیف آرگنائزر سنیٹر سیف اللہ نیازی کا شکریہ ادا کیا۔
‎پروگرام کے اختتام ہر ڈاکٹر عبد الماجد نے مسلم لیگ نون، جے کے پی پی، پی پی پی جماعت اسلامی ، جمیعت علما ء اسلام ، سول سوسائٹی و تمام سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے کارکنان کا سدہن گلی آمد پر پرجوش استقبال اور عزت افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر عبدالماجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے مذہبی امور کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی.