بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کا 27 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین جوڑوں میں شمار ہونے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا نے 27 برس بعد اپنے ازدواجی سفر کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ علیحدگی اختیار کر رہے ہیں کیوں کہ اب ہمیں اس بات پر یقین نہیں رہا کہ ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے مزید ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔


جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فلاحی مشن کے لیے تعاون جاری رکھیں گے اور فاؤنڈیشن کے لیے مل کر کام کریں گے۔مشترکہ بیان کے مطابق “ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زندگی کے اگلے مرحلے میں ہم بطور خاوند اور اہلیہ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔”

یاد رہے کہ 65 سالہ بل گیٹس اور 56 سالہ ملنڈا نے 1994 میں شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔جوڑے نے اپنی فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ تاہم جوڑے نے اپنے تین بچوں کے مستقبل سے متعلق بیان میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ وہ کس کے پاس رہیں گے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے مشترکہ طور پر 124 بلین ڈالرز کے اثاثے بنائے ، جس سے وہ دنیا کے 5 امیر ترین جوڑوں میں شامل ہوئے ، بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں ، 25 سالہ جینیفر، 21 سالے روری، اور 18 سالہ فیبی۔ یاد رہے کہ بل گیٹس نے 1975ء میں مائیکرو سافٹ کی مشترکہ طور پر بِنا لی تھی ، ان کی میلنڈا سے ملاقات 1987ء میں ہوئی جب میلنڈا نے 31 سال کی عمر میں کمپنی میں ملازمت اختیار کی جب یہ دونوں 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھے تو بل گیٹس اس وقت ایک ارب پتی بن چکے تھے تاہم شادی سے قبل بھی انہوں نے کئی ہفتے اس سوچ و بچار میں لگا دیے تھے کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں۔