بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وبا سے کم از کم 52 افراد جاں بحق ہو گئے جو کہ ایک دن میں مہلک وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 2400کا ہندسہ پار کرکے 2421ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 3733افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 87ہزار219تک پہنچ چکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے کہاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین ہزار 733افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1294افراد کا تعلق جموں اور دو ہزار439افرادکا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کورونا وبامیں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 87ہزار219ہو گئی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 1136 ، بارہمولہ میں232، بڈگام 208، پلوامہ 296، کپواڑہ 64، اسلام آباد 145، بانڈی پورہ 85 ، گاندربل 51 ، کولگام 167 ، شوپیان 55، جموں 584، ادھم پور 86، راجوری 111، ڈوڈہ 12، کٹھوعہ 112، سانبہ 209، کشتواڑ 9 ، پونچھ 30، رام بن 44اور ریاسی میں97افراد کورونا وبا میںمبتلا ہوئے ہیں۔ادھر لداخ میں کورونا وائر سے متاثرہ ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ مزید 140افراد میں مہلک وبا کی تصدیق ہوئی ہے ۔