مقبوضہ وادی میںکرونا کی تباہ کاریاں
پوری دنیا کی طرح ہندوستان کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی میںبھی کرونا کے ستم ظریفیاں جاری ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوںکے اندر مزید 71 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں. واضح رہے کہ مقبوضہ وادی بشمول جموں میں اس وقت کرونا سے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ باون ہزار کے لگ بھگ ہے.
جموں سرینگر ہائی وے حادثہ
کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق جموں سے سرینگر جانے والے شاہراہ پر ایک گاڑی لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس حادثے میں 6 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں. لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے مقامی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں.
گاندر بل میںآتشزدگی
گاندر بل کے ایک گھر میںہونے والی آتشزدگی سے وہاں کی رہائشی محمد اشرف کی گائے جل کر ہلاک ہو گئی جبکہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے.
قابض حکام مقبوضہ جموںوکشمیر میں کورونا وبا روکنے میں سنجید ہ نہیں، بار ایسوسی ایشن
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کورونا وبا میں تیزی اوراموات میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہسپتالوں کو کورونا ویکسین کی عدم فراہمی زیادہ پریشان کن ہے جس سے وبا کو روکنے میں قابض حکام کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بارایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سرکاری طورپراعتراف کیا گیاہے کہ گزشتہ دس روز میں 40ہزار سے زائد کیسز اور 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں اور صورتحال بہت خراب اور پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مقبوضہ علاقے میں وبا پر قابوپانے میں مقامی انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔