پاک ویک ویکسین کی آج باقاعدہ لانچنگ کی جائیگی

حکام وزرات صحت کے مطابق پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے، پاک ویک ویکسین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے، پاک ویک چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔
حکام وزرات صحت کا بتانا ہے کہ پاک ویک ویکسین چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، پاکستان نے ابھی تک پاک ویک کی 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکیں تیار کی ہیں۔

حکام کے مطابق سائنو ویک پہلی ویکسین تھی جس کے تھرڈ لیول ٹرائل میں پاکستان نے حصہ لیا۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔

خیال رہے این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔