سفارتخانہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے یکم جون 2021 سے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

سفارتخانہ پاکستان نے اقامہ ختم، ہروب یا دیگر وجوہات کی بنا پر غیر قانونی ہو جانے والے افراد کو یکم جون 2021 سے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب ایسے افراد گھر بیٹھے سفارتخانہ کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔
یکم جون 2021 سے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ سفارتخانہ کو ضروری معلومات کے ہمراہ درخواست جمع کروائیں، بعد از جائزہ درخواست متعلقہ اداروں کو بھیجی جائے گی، پیش رفت کی صورت میں دیے گئے نمبر پر رابطہ کرکے آگاہ کیا جائے گا، اور بوقت ضرورت سفارتخانہ میں بلایا جائے گا۔
اب آپ کو پہلے سے جمع کروائی گئی اقامہ ختم اور ہروب کی درخواستوں کے بارےمعلومات کیلئے سفارتخانہ آنے کی ضرورت نہیں۔درج ذیل واٹس ایپ نمبر پہ نام ،اقامہ نمبر اور کاغذات جمع کروانے کی تاریخ لکھ کر بھیجیں ۔آپ کو 24 گھنٹے میں آپکی درخواست کےمتعلق مطلع کیا جائے گا۔

سفارت خانے سے رابطہ کیلئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں. 966538258212