ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خراج تحسین

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے دورہ پلندری کے دوران مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور عوام نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پروزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا یہ ایک احسن اقدام ہے جسمیں 15، 20سال سے لگے ہوئے عارضی ملازمین کو کنفرم کیا گیا یہ تمام لوگ اہل اور تعلیم یافتہ ہیں جن مین ایم فل شامل ہیں جس سے محکمہ جات کو قابل اور تجربہ کار افراد میسر ہو ں گے۔

کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر لگے ہوئے افراد اہل ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نے PSC کے امتحانات بھی پاس کر رکھے ہیں لیکن محدود آسامیوں کی وجہ سے وہ کنفرم نہ ہوسکے تھے۔

ضلع بھر کے دورہ کے دوران منعقدہ تقاریب میں کنٹریکٹ، عارضی اور ایڈہاک ملازمین اور ان کے والدین نے بھی وزیر اعظم ریاست جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کیا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ حکومت نے ختم نبوت کا بل پاس کیا، یتمیوں اور بیواؤں کی کفالت کا بل پاس کر کے ان سے دعائیں لے رہیے ہیں ایسے ہی مستقل ہونے والے ملازمین جو اب عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ ملازمت مین نہیں آسکتے تھے اُن کے چولہے بجھنے سے بچائے یہ ایک احسن اقدام ہے۔