بلوچ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ٹکٹ کے حصول کے بعد سردار فہیم اختر ربانی کا اپنے علاقے پہچنے پر والہانہ استقبال

بلوچ ٹکٹ کے حصول کے بعد سردار فہیم اختر ربانی کا اپنے علاقے پہچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ، سردار فہیم ربانی کو پپے ناڑ سے بلوچ ریلی کی صورت میں لے جایا گیا اور ریلی میں فہیم اختر ربانی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے.

ریلی میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی تراڑکھل پہچنے پر مقامی لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر استقبال کیا.

تراڑکھل سے بلوچ تک مختلف جگہوں پر سردار فہیم اختر ربانی کو ہار پہنائے گئے اور ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی گئی

تراڑکھل پہچنے پر سردار فہیم اکرم کا استقبال کیا جا رہا ہے

سردار فہیم اختر ربانی کا بلوچ پہچنے پر منچلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ریلی کےبلوچ پہچنے کے بعدیہ ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی، جہاں پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کو درجنوں لوگوں نے خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی .

بلوچ ریلی کی تقریب سے سردار فہیم آختر ربانی خطاب کر رہے ہیں عوام کی بڑی تعداد موجود

ریلی کی تقریب سے عوام علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے سردار فہیم ربانی کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہم جان ،تن،من کے ساتھ سردار فہیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار فہیم اختر ربانی نے عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے میرے پاس الفاظ نہیں کہ جس انداز سے ہزاروں لوگوں نے میرا استقبال کیا مجھے آج سے ہی یقین ہو چکا ہے کہ بلوچ کی عوام کرپٹ مافیا سے تنگ ہے اور انشاءاللہ یہ سیٹ اس بار آپ کی سیٹ ہے .

ریلی کے دوران سردار فہیم اختر ربانی ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں

سردار فہیم اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کی محبتوں کا صلہ جلد دونگا، میں جانتا ہوں آپ کے ساتھ ایک مافیا نے بہت استحصال کیا ہے۔ جلد آپ کو کرپٹ مافیا سے چھٹکارا حاصل ہو گا اور عدل انصاف کی فراہمی،میرٹ کی بالادستی،تعمیر و ترقی روزگار کی فراہمی کیلے خادم بن کر ورکر بن کر کام کرونگا.

ریلی کی تقریب میں نواجوانوں نےوزیر اعظم عمران خان ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، اور سردار فہیم اختر ربانی کے حق میں نعرے لگائے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اختر ربانی نے وزیر اعظم عمران خان ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا اور کہا کے انشاءاللہ یہ سیٹ بڑے مارجن سے جیت کر جماعت کو تحفہ میں دونگا.

کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ فائزہ