الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا-

مظفرآباد کے (ٹی وی نیوز) الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا-

‎پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 انتخابی حلقوں سمیت 45 حلقوں میں براہ راست انتخابات بروز اتوار، 25 جولائی کو ہوں گے-

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کے ذریعہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا .
عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی کو کشمیری عوام گڈ گورننس کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے .
آزاد کشمیر کے تینتیس جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے بارہ حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگاپریس کانفرنس میں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیاپریس کانفرنس میں کہا گیا کہ الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت چار انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے.
الیکشن میں کشمیر میں اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. بتیس لاکھ بیس ہزار پانچ سو چھیالیس کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے .
آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس ہے خواتین ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس ہے .
21 جون شام 4بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے .
26جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی .
2جولائی تک کاغذات کی واپسی ممکن ہو گئی 27جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے
تین جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی