پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

پختونخواہ میپ کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے ، پارٹی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اطلاعات رضامحمد رضا نے بتایاکہ وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی ،ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی جس کے بعد اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر شفیق ترین اسپتال میں عثمان کاکڑ کے پاس تھے، عثمان کاکڑ کی فیملی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے، اہلخانہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی، اہلخانہ کے نزدیک سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔

پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔