افسوس ناک خبر مشہور سیاسی و سماجی شخصیت آزاداُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ہجیرہ محمد بشیر گورسی انتقال کر گئے

افسوس ناک خبر مشہور سیاسی و سماجی شخصیت آزاداُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ہجیرہ محمد بشیر گورسی انتقال کر گئے

سدھنوتی (کے ٹی وی نیوز) مشہور سیاسی و سماجی شخصیت آزاداُمیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ہجیرہ محمد بشیر گورسی انتقال کر گئے
محمد بشیر گورسی کا تعلق تراڑکھل سے تھا وہ مشہور کاروباری شخصیت تھے ٹکیسلا خیبر سٹی کے اونر تھے کچھ عرصہ قبل اُنہوں نے LA-19-2 سے بطور آزادامیدوار قانون ساز اسمبلی کیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ،عیدالفطر کے بعد محمد بشیر گورسی کرونا کا شکار ہو گئے تھے جو کہ اسلام آباد اشفاء اٹرنیشنل ہسپتال میں ایڈمنٹ تھے

کرونا کی مہلک وبا کے شکار ہونے کے بعد محمد بشیر گورسی گردے کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے فیملی اطلاعات کے مطابق آج ظہر کے بعد وہ نجی ہاسپیٹل میں وفات پا گئے۔

اُن کی نماز جنازہ کا اعلان ابھی بعد میں کیا جائے گا محمد بشیر گورسی کے انتقال پر آزادکشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیات کا گہرے دُکھ کا اظہار