پلندری سردار عبدالشکور صدیقی نے درجنوں ساتھیوں سمیت مولانا سعید یوسف کی حمایت کا اعلان کر دیا

‎پلندری (کے ٹی وی نیوز) آزادامیدوار مولانا سعید یوسف خان کا پلندری ٹاون میں بڑا سیاسی دھماکا،فخر اساتذہ،سابق صدر ٹیچر آرگنائزیشن آزادکشمیر،سابق صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن آزادکشمیر،ریٹائرڈ ناظم اعلی تعلیمات سردار عبدالشکور صدیقی،اور سی ای او النداء ٹریول ایجنسی سردار ساجد عزیز اپنی پوری فیملی،واقارب اور حلقہ احباب کیساتھ مولانا سعید یوسف کے سیاسی قافلہ میں شامل،اور سوشل جسٹس پارٹی کے بانی سردار اسحاق خان نے بھی مولانا سعید یوسف کیساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ اور سردار خورشیدمرکزی رہنماء سوشل جسٹس پارٹی نے اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ مولانا سعید یوسف کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا،نئے شامل ہونے والوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ایک بڑی ریلی اور جلوس کے ہمراہ تقریب میں لایا گیا،مولانا سعیدیوسف اور کارکنان کی جانب سے سردار عبدالشکور صدیقی اور ساجد عزیز کو سیاسی حمایت کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،بعد ازاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے آزادا میدوار مولانا سعید یوسف اور سردار عبدالشکور صدیقی،مرکزی رہنماء سوشل جسٹس پارٹی سردار خورشید ودیگر نے خطاب کیا سردار عبدالشکور صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجیب نقی کمزور اور چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور مجھے بوجھ سمجھا ہے انہیں پڑھے لکھے اور سنجیدہ لوگوں کی اب ضرورت نہیں رہی بلکہ مار تاڑ والے لوگوں کی ضرورت بن چکے ہیں تین وزارتوں اور بھاری اختیار ات کے باوجود وہ حلقہ کے اس طرح سے کام نہیں کر کسے جو انہیں کرنا چاہیے تھے سعید یوسف کا مجھ پر قرض تھا وہ ایک انٹر نیشنل سطح کی شخصیت ہیں جن کے مقابلہ میں میں امیدوار انکی صلاحیتوں سے بہت دور ہیں سعید یوسف ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس خاندان نے بہت خدمات سرانجام دی ہیں ایسے خاندان کیساتھ ہمارا مذہبی تعلق تو تھا ہی اب سیاسی تعلق بھی قائم ہو چکا ہے جو میں اور میری پوری فیملی فخر محسوس کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نجیب نقی کو تیس سال عوام نے موقع دیاسردار محمد حسین کو بھی عوام آزما چکے ہیں انہوں نے صرف میرے تبادلے کے سوا کچھ کام نہیں کیا میری اپنے تمام ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر،پرنسپل اور وہ طلباء جو فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ان سے درمندانہ اپیل ہیکہ وہ مولانا کے دست وبازو بن جائیں اور حلقہ کی بہتر نمائندگی کیلئے انکو ووٹ دیکر اسمبلی میں بھیجیں انہوں نے کہا کہ میں نے سدہنوتی کو ایک تاریخی مثالی تعلیمی ادارہ دیا ہے جس کی بلڈنگ اور تعلیمی معیار ریاست میں ایک مثالی ہے اور اس طرح کا ریاست بھر میں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں ہے لیکن اس کا صلہ مجھے یہ دیا گیا کہ مجھے کھڈے لائن لگایا گیا پائلٹ ماڈل ہائی سکول کو مثالی بنانے میں مرحوم سردار عبدا لقیوم خان اور سابق وزیر اعظم سردار سکندرحیات خان نے اہم کردار ادا کیا جن کا میں مشکور ہوں انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ ملازموں کا خیال رکھا لیکن پیپلزپارٹی اوت نون لیگ ہمیشہ ملازموں سیاسی بنیادوں پر اکھاڑ پچھاڑ کی جس کا افسوس ہے انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی لالچ یا مفاد کے مولانا سعید یوسف کی سیاسی حمایت کا اعلان کرتاہوں یہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہو گا
‎مولانا سعید یوسف خان نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں سردار عزیز کی پوری فیملی کی محبتوں کاہمیشہ ممنون احسان رہونگا شامل ہونے والوں کو کائی ذاتی ایجنڈہ نہیں ہے بلکہ وہ بغیر کسی مفاد یا لالچ ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں یہ ایسے لوگ ہیں جو کئی سالوں سے عوام کی اپنی مددآپ خدمت کر رہے ہیں ریاست کی سالمیت،اور تعلیمی میرٹ کے قتل عام کیخلاف انہوں نے میرا ساتھ دیا میں یقین دلاتا ہوں کہ میرٹ کی بحالی کیلئے اپنی پوری جدو جہد کریں گے آئندہ چند دنوں میں یہ قافلہ حق وصداقت ناقابل شکست قافلہ بن جائے گا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں
‎سوشل جسٹس پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار خورشید نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے جو فیصلہ کیا ہے اتحاد کا وہ حلقہ کی سیاست کو بدل دیگا ہمارا اور مولانا کا مشن ایک ہے ہم نے ملکر جدو جہد کریں گے پارٹی کے کارکنان پوری قوت کیساتھ کھڑے ہیں