پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی چئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کا شاندار استقبال

اسلام گڑھ 15جولائی 2021
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی چیرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ریاستی عوام کرپٹ نظام کو ووٹ کی پرچی سے چیلنج کریں۔عوام کا فیصلہ ان کے بہترین مستقبل کی نوید لیکر آئیگا۔پرتپاک استقبال پر اسلام گڑھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مظہر اقبال رحمانی حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری میں حسینی قافلے کے سالار ہیں۔عوام انہیں کامیاب کریں۔سردار محمد ابراھیم خان اور سردار خالد ابراھیم کا نظریہ آپ کے حقوق کا ضامن ہے۔25جولائی کو عوام موم بتی پر مہر لگا کر اپنے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری کے نامزد امیدوار مظہر اقبال رحمانی کے اسلام گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت عالم حسین نے کی۔ جلسہ سے امیدوار اسمبلی مظہر اقبال رحمانی،ماجد ارشاد،راجہ نعمان حسین اورحاجی یعقوب نے خطاب کیا۔قبل ازیں نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ جب اسلام گڑھ پہنچیں تو ان شاندار استقبال کیا اور بڑی ریلی کی شکل میں انہیں جلسہ گاہ لایا گیا۔اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان ماجد ارشاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی مظہر اقبال رحمانی نے کہا کہ عوام برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کرنے کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیں۔73سال گزرنے کے باوجود بھی ریاستی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں پر خرچ ہو رہا ہے۔بڑی جماعتوں والے سیاسست نہیں بلکہ کاروبار کرتے ہیں۔میرے کسی کارکن کی جانب کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی انکھیں پھوڑ دوں گا۔میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں۔جس طرح عوام نے آج استقبال کیا میں ان کا مشکورہوں۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان ماجد ارشاد نے کہا کہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ آزاد کشمیر کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر پر پارٹی کی بنیاد رکھی ہے۔بہت قلیل عرصے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے عوام میں اپنا خاص مقام حاصل کر لیا ہے۔اسلام گڑھ چکسواری کے عوام نے دختر کشمیر نبیلہ ارشادایڈووکیٹ کا شاندار استقبال کر کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔نبیلہ ارشاد کا ویژن ایک محنت کش اور مزدور کا ویژن ہے۔اس ویژن کے تحت روائتی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔کشمیریوں کی آواز بننے کے لئے ایک حقیقی جمہوری آواز کی ضرورت ہے جو اخلاص پر مبنی ہو۔مظہر اقبال رحمانی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔آپ لوگوں کا جوش وجذبہ دیکھ کر انقلاب کی نوید مل رہی ہے۔کارکنوں کی عزت نفس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان رہنما راجہ نعمان حسین نے کہا ہے کہ حلقہ میں ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے عوام کے بنیادی حقوق ضبط کر رکھے ہیں۔حلقہ چکسواری کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے موم بتی پر مہر لگا کر مظہر اقبال رحمانی کو کامیاب کریں۔ڈھیری اورمحلہ رحمانی وارڈ سے مظہر اقبال رحمانی کو واضح برتری دیں گے۔اسلام گڑھ میں کھڑپینچی سسٹم کو ختم کریں گے۔