پلندری جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چئرپرسن ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے الیکشن ۲۰۲۱میں تحریک انصاف کی انتخابی حمایت کا اعلان کر دیا

‎پلندری جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چئرپرسن ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے الیکشن ۲۰۲۱میں تحریک انصاف کی انتخابی حمایت کا اعلان کر دیا

‎پلندری (کے ٹی وی نیوز) پلندری جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چئرپرسن ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا پلندری تحریک انصاف کے الیکشن آفس میں نبیلہ ارشاد نے باقاعدہ پریس کانفرنس کے زریعہ ہمراہ امیدوار قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ محمد حسین خان کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد کا کہنا تھا تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے بار بار دعوت دی جا رہی تھی اور حمایت کا کہا جا رہا تھا جماعت کی مجلس شوری کے ساتھ طویل مشاورت پر حمایت کا فیصلہ کیا ،عمران خان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جدوجہد اور موقف ایک جاندار موقف ہے ہمارا مقصد منشور تحریک آزادی کشمیر ہے عمران خانصاحب کی مثبت سوچ کو دیکھتے ہوئے اس الیکشن میں مل جل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا پچیس جولائئ کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ عدل و انصاف کی فراہمی تعمیر و ترقی میرٹ کی بحالی کرپشن کے خاتمہ کیلے کام کریں گے انشاء اللہ آزادکشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنانے کا ایجنڈا لیکر نکلے ہیں انہوں نے جموں کشمیر کے ڈیموکریٹک پارٹی کے تمام کارکنوں سے کہا کے وہ تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے
‎سدھنوتی پلندری La23-1 پونچھ La20-3 ایل اے بیس پانچ سے حمایت کا اعلان کیا گیا

‎پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ محمد حسین خان کا کہنا تھا کہ ہم نبیلہ ارشاد کی حمایت کو ولکم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت سے تحریک انصاف ایک مضبوط پوزیشن میں داخل ہو چکی ہے منگ سے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ڈاکٹر نجیب نقی خان کا پچیس جولائی کا بعد احتساب کرئے گئے اس نے تیس سالوں سے کرپشن کی لاھور اور اسلام آباد گھر بنائے مارکیٹس بنائی میرا یہ آخری الیکشن ہے میری دیرنہ خواہیش ہے کہ عوام کی خدمت کر کے پلندری کی محرمیوں پسماندگیوں کو دور کرنوگا
‎نبیلہ ارشاد ایک بہترین سیاسی ورکر ہیں ان کی ٹیم کے ساتھ جیت کی پوزیشن واضح ہو گئی
‎محمد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا نبیلہ ارشاد میری بیٹی ہے اور عوامی حلقوں میں ایک مظبوط سیایسی طاقت رکھتی ہیں ان کی حمایت مجھ پر ایک بڑا قرض ہے