بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگائے جانے پر دو قریبی دوستوں کے اہل خانہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

‎بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگائے جانے پر دو قریبی دوستوں کے اہل خانہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔
ویب ڈسک

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق بیس سالہ پریتی پرساد جو طالبہ تھی ،نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو برا لگا۔

‎نوجوان نے اس عمل پر اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ساتھ طالبہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان اسی حوالے سے گفت و شنید ہوئی پریتی کے دوست کے مطابق یہ سٹیٹس کیوں لگایا،پر بحث مباحثہ ہوا جو شدت اختیار کر گیا جس کے بعد دونوں اطراف میں بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

‎اس شدید نوعیت کے جھگڑے پر پریتی کی 48ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلے مقامی اسپتال لے جایا گیا تاہم زخم اس قدر گہرے تھے کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔

‎ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔