جماعت اسلامی ریاض یونٹ کے زیر اہتمام تربیتی و تفریحی نشست کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا اور سیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی ریاض یونٹ کے زیر اہتمام تربیتی و تفریحی نشست کا اہتمام

ریاض (فیصل چغتائی) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی سعودی عرب کے شہر ریاض یونٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی دوپہر کو ایک مقامی استراحہ میں ایک تربیتی و تفریحی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریاض میں مقیم سے اور سیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز بعد از نماز جمعہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری اشفاق صاحب کے حصے آئی۔

اسکے بعد تقریب کے منتظمین کی طرف سے انجینئر محمد شفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مقررین اور منتظمین کا تعارف کروایا۔ منتظمین میں انجینئر محمد شفیق، عامر احمد عباسی، محمد نوید، سردار رشید اور دیگر احباب شامل تھے۔

تقریب میں اور سیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

تربیتی سیشن میں میاں حامد، کبیراحمد بٹ، انجینئر محمد شفیق، سردار رشید اور باقی رفقاء نے دین اسلام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

درس کے بعد منتظمین کی طرف سے مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

دروس کے اختتام پر شرکاء تقریب مختلف تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

نشست کے اختتام پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی جماعت کی طرف سے اس طرح کی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائیگا۔