Under -19 PCBکے زیر اہتمام کوٹلی اور سدھنوتی کے ٹرائل کوٹلی آرمی گراونڈ میں منعقد ہوئے.
کرکٹ ٹرائل PCB کے سلیکٹر زنے لئے.
ٹرائل میں سدھنوتی اور کوٹلی سے ایک سو پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا.
انڈر -19 ٹرائل میں سلیکٹ ہونےکھلاڑی جن میں احسن جمیل ،حذیفہ آصف، عثمان احمد، حسنین بٹ، بلال مقدر، عبدالمنان ، شہازیب الطاف، ثمر شفیق، جبران احمد ہیں جن کا تعلق سدھنوتی سے ہے .
احسن جمیل اور عثمان احمد نقی شہید کرکٹ کلب پلندری، جبکہ حذیفہ آصف شہازیب الطاف کا تعلق ڈائمنڈ کرکٹ کلب تراڑکھل،جبکہ ثمر حسین اور حسنین بٹ کا تعلق آزادی کرکٹ کلب سدھنوتی سے ہے.
سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے جمیل رحیم، منور ظریف اور عاصم خلیل نے کھلاڑیوں پر دن رات محنت کی اور کوچنگ کے فرائض سرانجام دئے.
عوام علاقہ کی جانب سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد اور آبائی علاقے پہچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا.
کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ہم ریجنل ڈومیٹسک اور نیشنل مقام تک کرکٹ کھیلیں اور علاقہ اور ملک کا نام روشن کریں گئے
جمیل رحیم، منور ظریف اور عاصم خلیل نے کہا ہے کہ ہم دن رات کھلاڑیوں پر محنت کرتے ہیں تاکہ ہمارا علاقہ کرکٹ میں ایک نام پیدا کریں.