مقبوضہ کشمیر : دریائے جہلم سے مرد اور خاتون کی لاشیں‌برآمد

سرینگر (ویب ڈیسک) کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شوکت احمد گورسی کی ایک مسخ شدہ لاش ضلع اسلام آباد کے علاقے زیرپورہ کے مقام پر دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔

ضلع بارہمولہ کے علاقے چندنواری بونیار کے قریب دریا ئے جہلم سے ایک 31 سالہ خاتون کی ملی جوآزاد پورہ بونیارسے لاپتہ ہوئی تھی۔

دریں اثناءضلع راجوری کی تحصیل منجکوٹ میں آدھی رات کو پیش آنے والے سڑک حادثے میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔