وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی وزراء حکومت کے ہمراہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پلندری پہنچ گئے
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا وزیر حکومت سردار محمد حسین کی قیادت میں پلندری پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، جیوے جیوے عمران خان جیوے ، جیوے جیوے قیوم نیازی جیوے کے فلگ شگاف نعرے۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر ریاض گجر ، وزراء حکومت نثار انصر ابدالی ، ملک ظفر اور ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق ایڈووکیٹ ہیں۔
اس موقع پر سابق وزیر حکومت بیگم شمشاد عزیز ، سابق امیدوار اسمبلی سردار ارزش ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار شاہد محمود ، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما عتیق سخاوت ، خولہ خان ، سمیرا ساجد و دیگر مقامی قیادت بھی موجود ہے۔