مظفرآباد (کے ٹی وی نیوز) رپورٹ:یوسف ہمدانی
امر باالمعروف جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں شرکت کے لیے حلقہ نمبر 6 کا بڑا قافلہ سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر کی قیادت میں چناری سے اسلام آباد روانہ ہوا .
قافلے میں گاڑیاں،بسیں،ہائی ایس کی بڑی تعداد شامل تھی.
کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا ،کارکنان نے پارٹی پرچم،اور پارٹی ترانوں پر پرجوش رہے.
اس موقع پر ریلی نے دربار عالیہ سکندریہ پر فاتحہ خوانی کر کے آغاز ریلی کیا گیا اس موقع پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر نے کہا کہ آج جہلم ویلی کی عوام نے ثابت کیا کہ وہ قائد پاکستان عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد پہنچ رہی ہیں.
آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا ریلی میں شریک ہونے پر جملہ کارکنان کا مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور شرکت کرکے تبدیلی کے سفر میں عمران خان کا ساتھ دیا.