وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جب بھی ضرورت پڑی کشمیری عوام انکے ساتھ کھڑی ہوگی ،سردار عبدالقیوم نیازی

راولپنڈی (کے ٹی وی ) رپورٹ یوسف ہمدانی

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کادھمیال روالپنڈی استقبالیہ پروگرام میں پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، ممبر پنجاب اسمبلی واسق قیوم و تحریک انصاف راولپنڈی کی مقامی قیادت بھی موجود ت تھے.
وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر ریاض گجر ، وزراء حکومت دیوان علی چغتائی ، ملک ظفر ، چوہدری رشید ، معاون خصوصی حافظ حامد رضا ، چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ سردار امجد جلیل بھی موجود تھے.

اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر یوتھ کے رہنما راجہ سبیل ، راجہ شجاعت ، سردار شوکت ، خواتین ونگ کی رہنما شمائلہ حیدر و دیگر بھی موجود تھے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جب بھی ضرورت پڑی کشمیری عوام انکے ساتھ کھڑی ہوگی ،

مہاجرین جموں و کشمیر کی رہائش اور دیگر مسائل کیلئے وزیر اعلٰی پنجاب سے خود بات کرونگا جدوجہد کیلئے صبر، استقامت اور عمران خان جیسا لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ،

عمران خان نے دونوں طرف کے کشمیریوں کو مشکل حالات سے نکالنے کی صحیح مانوں میں کوششیں کیں ،

عمران خان نے بھارت کو واضع پیغام دیا ہے پانچ اگست 2019 کا اقدام واپس لو گے تو بات ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں ایک نڈر لیڈر کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمیں ملا ہے .

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں فیصلہ ہوگا قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.

عمران خان نے کہا ہے وہ اپنا کیس عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے، عوام کیلئے صحت کارڈ سہولت عمران خان کا بڑا کارنامہ ہے ، عالم اسلام نے عمران خان کو لیڈر تسلیم کرلیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن بھر سے عوام نکلے اور عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کرے ، پریڈ گروانڈ کے جلسے میں 2023 کے انتخابات کا فیصلہ بھی ہو گا ، و