پلندری میں‌یوم آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

پلندری (کے ٹی وی)
یوم آزادی پا کستان 14اگست ڈسٹرکٹ پلندری میں اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا
اس سلسلہ میں آج صبح 8.58منٹ پر محکمہ شہر ی دفاع کے زیر اہتمام سائرن بجایا گیا تمام ٹریفک رک گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پرچم کشائی کی گئی آزاد کشمیر اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا

ڈپٹی کمشنر پلندری ڈاکٹر عمر اعظم ، نے جھنڈا لہرایا مارچ پاسٹ ہوا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجا ئے گئے،بعدازن کمیونٹی ہال پلندری میں 14 اگست کے حوالے سے پرُ وقار تقریب کا انعقاد ہوا ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم اپنے خطاب میں پاکستان کے قیام اور تحریک آزادی کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے 1947میں جو ایجنڈا ترتیب دیا تھا وہ مکمل کر نے کے لیئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی

ہمارے آ بااجداد نے 1947میں تقریبا ً سات لاکھ سے زائد افراد نے قربانیاں دی اور منزل کا تعین کیا آج کا دن منانا ہمارے لیے اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم نئی نسل کو تحر یک آزادی کشمیر کے لیے تیار کریں انھوں نے کہا کہ آج کل سو شل میڈیا کا دور ہے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور بھارت کا مقروب چہرہ ساری دنیا کو دیکھائیں،تاکہ عالمی دنیا یہ جان سکے کہ فاشسٹ مودی سرکار کس طرح سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو گزشتہ اڑھائی سال سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے اور انھیں ہر طرح کی اذیتیں دی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے تحریک آزادی کشمیر اور تحریک پاکستان کے لیے شہید ہو نے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا،

منعقدہ تقریب میں سکول کی بچوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جاری ظلم و ستم کے حوالے ٹیبلو پیش کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسران، انجمن تاجران، وکلاء، سول سوسائٹی، سیاسی زعما، اور سکول کے ننے طلباء نے شرکت کی تقریب کے آخر میں تحصیل مفتی پلندری نے استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی۔