‎مظفرآباد سپریم کورٹ کے فل بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ سنا دیا بلدیاتی انتخابات اس سال 30نومبر کو منعقد کرانے کا حکم دے دیا.

‎مظفرآباد سپریم کورٹ کے فل بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے فیصلہ سنا دیا بلدیاتی انتخابات 30نومبر 2022کو کرانے کا حکم دے دیا.
مظفرآباد (کے ٹی وی نیوز)
‎سپریم کورٹ آزادکشمیر کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ آ‌گیا دو ماہ کے اندر انتخابات کروانے کا حکم جاری حکومت آزادکشمیر کو دو ماہ کا وقت مل گیا
‎یاد رہے حکومت آزادکشمیر عدالت عظمی سے مارچ 2023 تک بلدیاتی الیکشن کروانے کی درخواست کی تھی

حکومت کی طرف سے مارچ 2023 تک بلدیاتی انتخابات کرانے کی مہلت دینے کی درخواست پر فیصلہ… آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

مظفرآباد : سپریم کورٹ آزادکشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تین بار فیصلہ سنایا آزادکشمیر اسمبلی میں پندرویں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا تھا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ترمیم شامل تھی بدھ کے روز حکومت نے پندرویں ترمیم کا واپس لے لیا تھا
آج جمعہ کے روز آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے بارے سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں بڑا فیصلہ سنا دیا گیا

‎حکومتی وکیل اور چیف جسٹس کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا حکومتی وکیل کے مطابق حکومت آزادکشمیر اسوقت مالیاتی بحران کا شکار ہے حکومت پاکستان کی طرف سے فنڈز نہیں اس بحرانی صورت میں الیکشن کیسے کروایے جایں ۔راجہ سجاد ایڈووکیٹ حکومتی وکیل
چیف جسٹس نے حکومتی وکیل سے پوچھا ‎حکومت نے کتنی نئی گاڑیاں خریدیں دوگاڑیوں کی قیمت میں الیکشن ہوجاتے
‎چیف جسٹس کے ریمارکس ۔کوئی سوچے ہی نہ کہ الیکشن نہیں ہوسکتے
‎چیف جسٹس راجہ سعیداکرم