21 اگست 2022
آزادپتن روڈ پیر 8 بجے سے شام 4بجے تک ٹریفک کیلے بند رہے گئی
کے ٹی وی نیوز
ضلعی انتظامیہ سدھنوتی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے پل سے ٹریفک بحال کرنے کے لئے چائنیز کمپنی کو متعدد بار تحریری و زبانی طور پر کہا گیا، جس کے جواب میں کمپنی نے نئی تعمیر شدہ سڑک کو بغرض اسفالٹ چند روز کے لئے کے لئے بند کرنے کی درخواست کی تھی،جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت تاکید کے ساتھ صرف ایک روزہ روڈ بندش بغرض اسفالٹ و تعمیر اجازت دی گئی ہے ۔تاکہ نئی تعمیر روڈ اور نئے پل کو ٹریفک کے لئے مکمل بحال کیا جائے،اس سلسلہ میں آذاد پتن روڈ عام ٹریفک کے لئے بغرض اسفالٹ ورک کل مورخہ 22 اگست بروز پیر 2022 کو صبح،8 بجے سے شام کے چار بجے تک بند رہے گی،اس دوران چھوٹی گاڑی کے لئے براستہ بڑوھی سون ٹریفک کے لئے بحال رہے گی،ہیوی ٹریفک اس دوران آذاد پتن کے متبادل راستہ اختیار کرے یا شام چار بجے کے بعد اس روٹ کا رخ کرے۔
Load/Hide Comments