منگ پولیس کی شاندار کروائی عبدالصبور کا شدید مار پیٹ کر زخمی کرنے کے فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کر دیا
کے ٹی وی نیوز(غفار خان)
ایس ایچ او تھانہ پولیس منگ سردار واحد حسین نے ہمراہ اے ایس آئی شیراز احمد۔ ڈی ایف سی ابرار شفاعت و پولیس نفری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان احتشام لیاقت ولد لیاقت اور عثمان وزیر ولد محمد وزیر نامی ملزمان کو عبدالصبور ولد نور حسین نامی شخص کو شدید مار پیٹ کر کے زخمی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ پولیس منگ کی شاندار کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیش افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائیاں خوش آئند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عبدالصبور ولد نور حسین سکنہ منگ دھینگڑوں کو ملزمان احتشام لیاقت اور عثمان وزیر نے منگ دھینگڑوں کے جنگل میں انتہائی بے رحمی و بے دردی سے مار پیٹ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور ملزمان براستہ ٹائیں ڈھلکوٹ علاقہ پاکستان فرار ہو گئے تھے ایس ایس پی سدہنوتی کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ منگ کے ایس ایچ او سردار واحد حسین نے ہمراہ پولیس نفری شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو انتہائی حکمت عملی / محنت و جانفیشانی سے ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ منگ کر لیا ہے۔ عوام علاقہ منگ دھینگڑوں کا ایس ایس پی سدہنوتی اور تھانہ پولیس منگ کو بہترین کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔
Load/Hide Comments