پلندری پاکستان تحریک انصاف دو گروپوں میں تقسیم مشیر حکومت سردار محمد حسین خان سے ضلعی صدر سمیت درجنوں عہدران اور کارکنان ناراض سرد جنگ کا سلسلہ جاری
پلندری (عبدالرحمان خان)
پلندری تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ضلعی صدر سردار شاھد محمود خان اور اُن کے ساتھی سردار محمد حسین خان کے پالسیوں سے ناراض ہو گئے بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے بعد سردار محمد حسین خان نے ریسٹ ہاؤس میں پارٹی اجلاس طلب کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی لیکن ضلعی صدر سردار شاھد محمود خان ،سردار بابر رزاق خان ،عتیق سخاوت اور آصف سعید ایڈووکیٹ اور ان کے ہم خیال دیگر کارکنوں نے شرکت نہیں کی بلکہ شدید مخالفت کی اجلاس سے قبل وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ایل اے 23 سدھنوتی کے وفد کی ملاقات کے شرکاء نے وزیر اعظم سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد، تنظیمی امور اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جملہ مسائل بیان کیے۔
اور سدھنوتی پلندری میں تحریک انصاف کے تحفظات اور موجودہ وزیر حکومت سردار محمود حسین خان کی پالیسیوں اور نظر اندازی کی شکایت کی جس پر وزیر اعظم تنویر الیاس نے واضح طور پر کہا کے بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ کوئی بھی فرد واحد نہیں بلکہ تنظیمی پراسس کے تحت ہو گا
یاد رہے وزیر اعظم تنویر الیاس کے ساتھ سدھنوتی پلندری کے وفد میں سردار عتیق سخاوت سدوزئی، سردار آصف سعید ایڈووکیٹ صدربار کونسل سدھنوتی، سردار شاہد محمود صدر پی ٹی آئی سدھنوتی، سردار بابر رزاق سیکریٹری گڈ گورننس سدھنوتی، سردار نسیم شاہد سینئر وائس پریزیڈنٹ سدھنوتی، سردار سجاول ایڈووکیٹ، سردار نذیر، سردار شفیق الرحمن، کرنل آصف پانہ، سردار انس اشفاق صدر یوتھ ونگ سدھنوتی، میجر خالد پانہ، سردار ارشد شاکر، سردار خلیق الرحمن ایڈووکیٹ گوارہ، سردار داود گوارہ،سردار جاوید اقبال بارل، سردار عامر نواز، سردار جہانگیر ایڈووکیٹ، سردار عبدالحکیم، سردار نثار امین، سرداراس ایڈووکیٹ پانہ، سردار صغیرگوارہ، سردار توصیف بشارت، سردار صہیب اختر، سردار مسعود مقدر، سردار عبدالقدیر، سردار نوید انجم، ابراہیم ضیاء کنوینر آئی ایس ایف سدھنوتی شامل تھے۔
مشیر حکومت سردار محمد حسین خان نے سوشل میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر تین ستمبر کے حوالے سے لکھا کہ وزیر قانون کے ہمراہ ریسٹ ہاؤس پلندری میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گئی
جس کے ردعمل میں سردار شاھد محمود خان نے پریس ریلیز جاری کی اور کہا 3 ستمبر کا بلایا گیا اجلاس غیر قانونی ہے سردار محمد حسین خان پارٹی تقسیم کرنے سے باز رہیں اُن کے مطابق مرکزی صدر سردار تنویر الیاس اور جنرل سیلرٹری راجہ منصور نوٹس لیں اور غیر آئینی اقدام سے ممبر اسمبلی کو روکیں جماعت کا منظم کرنے کے بجائے اپنی من پسند ٹیم بنانے کے چکر میں پوری جماعت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں
یاد رہے پلندری حلقہ 23 میں تحریک انصاف تین گروپوں میں تقسیم تھی ٹکٹ کے حصول کیلے چودہ لوگوں کی دراخواستین جمع تھی
سردار عتیق سخاوت ،سردار محمد حسین خان،سردار عتیق سدوزئی میں گروپینگ رہی پارٹی نے جب ٹکٹ سردار محمد حسین خان کو دیا تو عتیق سخاوت ایڈووکیٹ نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جس پر جماعت نے انہیں کمپرمائز کرنے پر آمادہ کیا تھا
یاد رہے سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ تنویر الیاس کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں سرد جنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے
سردار محمد حسین خان نے الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف کے عہدران اور فرنٹ لائن کے کارکنان کو بائی باس کرنا شروع کیا اور پرانا بدلہ لینا شروع کر دیا
زرائع کے مطابق تحریک انصاف سدھنوتی پلندری کے عہدران کے مطابق سردار محمد حسین خان اپنے پرانے ساتھیوں جو پاکستان پیپلز پارٹی سے اُن کے ساتھ تحریک انصاف میں الیکشن سے کچھ ماہ قبل شامل ہوئے تھے اُن کو نواز رہے ہیں اور تحریک انصاف کے وہ لوگ جنہوں نے جماعت کو منظم کیا متحرک کیا الیکشن میں لوگوں سے وعدے کیے اُن کو مکمل دیوار کے ساتھ لگا دیا
تحریک انصاف پلندری میں سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی کڑی بریسٹر سلطان محمود چوہدری اور تنویر الیاس کے مابین جاری رہا اس کے اثرات آزادکشمیر کے اکثر حلقہ جات میں سرد جنگ کا عمل جاری ہے پلندری میں سردار محمد حسین خان بریسٹر سلطان محمود چوہدری کے پرانے اور دیرنہ ساتھی ہیں سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ موجودہ صدر اور تحریک انصاف آزادکشمیر اور موجودہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے قریبی ساتھی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے ہم خیال عہدران اور کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
یاد رہے پلندری میں پاکستان تحریک انصاف کے جملہ عہدران اور فرنٹ کے کارکنان اپنی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کو لیکر بھی مشیر حکومت سردار محمد حسین خان سے خفا ہیں