انتہائی افسوسناک خبر
کوٹلی کے مشہور نعت خواں مدرس آفتاب سلطانی ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
حادثہ جڑی کس کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک مزدہ ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہو اجس کے نتیجے میں کار میں سوار دیگر افراد شدید زخمی،زخمیوں کو میرپور DHQ منتقل کر دیا گیا.
آفتاب سلطانی گورنمنٹ پائلٹ ھائی سکول کوٹلی میں مدرس اور ڈویژنل سیکرٹری مالیات سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ڈویژن میرپور بھی تھے۔
ماسٹر آفتاب سلطانی اپنی ہمشیرہ کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ڈراپ کرکے واپس آرہے تھے،جہاں جڑی کس کے مقام پر انکی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی،
ماسٹر آفتاب سلطانی کی حادثاتی وفات پر کوٹلی شہر کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے