آزادکشمیر کے معروف بزرگ عالم دین مولانا یاسین خان انتقال کر گئے اُن کی نماز جنازہ سدھنوتی منگ پانچ بجے جامع مسجد میں ادا کی جائے گئی

آزادکشمیر کے معروف بزرگ عالم دین مولانا یاسین خان انتقال کر گئے اُن کی نماز جنازہ سدھنوتی منگ پانچ بجے جامع مسجد میں ادا کی جائے گئی۔
‎سدھنوتی (کے ٹی وی نیوز)
‎بزرگ معروف عالم دین مولانا یاسین خان منگ میں انتقال کر گئے اُن کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے اُن کی نماز جنازہ جامع مسجد منگ میں ادا کی جائے گئی
‎مولانا یاسین آزادکشمیر کے بزرگ عالم دین تھے طویل عرصے سے منگ جامع مسجد میں درس و تدریس سے منسلک رہے مدرسہ اشاعت السلام منگ کے مہتم تھے اور جمعیت علماء السلام جموں کشمیر کے سرپرست اعلی تھے
مولنا یاسین خان راولپنڈی بحریہ اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے باعث آج صبح انتقال کر گئے

‎مولانا یاسین شیخ الحدیث مولانا یوسف مرحوم ،شیخ تفسیر اسحاق خان المدنی کے کے قریبی ساتھیوں اور رفقاء میں سے تھے نصف صدی سے زائد دین اسلام کی اشاعت میں پاکستان آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے اور سدھنوتی کے علاقے منگ میں جامع مسجد میں جمع کا خطبہ اور مدرسہ میں بطور سرپرست مہتم خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں
‎آزادکشمیرو پاکستان بھر میں مولانا کے شاگرد مختلف شعبہ جات میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

‎مولانا یاسین خان کے انتقال پر مذہبی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے
‎مولانا کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گئی