گرفتار کیا تو جیل جا کر اور خطرناک ہو جاوں گا ایسے لگا کلبھوشن آرہا ہے۔ عمران خان
اسلام آباد ویب ڈسک
خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کا کیس، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے، سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اگر یہی الفاظ اور ٹون ایک سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں استعمال ہوتی تو اپ ایسا ہی جواب جمع کرواتے ؟ کیا سابق وزیراعظم یہ جواز پیش کر سکتا ہے کہ اسے قانون کا علم نہیں تھا؟ ہم اظہار رائےکی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیسز کے بعض حوالہ جات بھی پیش کیے ہیں، عبوری جواب میں عدالت نے جن دو مقدمات کا حوالہ دیا تھا ان میں اور موجودہ کیس میں فرق واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ توہین عدالت تین طرح کی ہوتی ہے جسے فردوس عاشق اعوان کیس میں بیان کیا گیا، ہے، دانیال عزیز اور طلال چودھری کے خلاف کریمنل توہین عدالت کی کارروائی نہیں تھی، ان کے خلاف عدالت کو سکینڈلائز کرنے کا معاملہ تھا، آپ کو یہ چیز سمجھائی تھی کہ یہ معاملہ کریمنل توہین عدالت کا ہے، زیر التوا مقدمے پر بات کی گئی، آپ کا جواب پڑھ لیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ہم پر بائنڈنگ ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو سوچ کر جواب دینے کی ہدایت کی تھی، کریمنل توہین بہت حساس معاملہ ہوتا ہے، اس کیس سے ماتحت عدلیہ کا احترام اور مورال جڑا ہے، ہم اظہار رائےکی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر کسی جج کے فیصلے سے متاثر ہوں تو اسکا طریقہ کار قانون میں موجود ہے، توہین آمیز بات کون اور کہاں کرتا ہے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے، ہم سوسائٹی اتنی پولرائز ہے کہ فالورز مخالفین کو پبلک مقامات پر بےعزت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہی کام وہ اس جج کے ساتھ کریں تو پھر کیا ہو گا؟ کیا یہ انداز کسی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کے لئے استعمال کی جا سکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی اس عدالت کی اولین ترجیح ہے، ہم نے وکلاء تحریک سے کچھ بھی نہیں سیکھا، کیا آپکا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہے؟ آپ نے اپنے جواب میں اپنے عمل کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے
Load/Hide Comments