آزادکشمیر کے ممتاز سماجی کارکن خواجہ طالب حسین طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

آزادکشمیر کے ممتاز سماجی کارکن خواجہ طالب حسین طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

آزادکشمیر کے ممتاز سماجی کارکن خواجہ طالب حسین طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے
میرپور کے ٹی وی نیوز
خواجہ طالب حسین گردے کے عارضے میں گذشتہ تین سالوں سے مبتلاء تھے اسلام آباد الشفاء انٹرنیشنل اسپتال میں علاج جاری تھا آج دن گردے کے عارضے کیوجہ سے وفات پا گئے
گذشتہ تین ماہ قبل گردے کا ٹراسپلانٹ ہوا تھا جو کہ اُن کے حقیقی بھائی خواجہ نعمان نے وقف کیاتھا اپریشن کے بعد خواجہ طالب حسین صحیت یاب ہو چکے تھے گذشتہ ایک ہفتہ قبل گردے کے انفیکشن کیوجہ سے الشفاء اسپتال میں زیر علاج تھے آج اسی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے اناللہ وانا الیہ راجعون
اُن کی نماز جنازہ آج رات نو بجے میرپور ناگی میں ادا کی جائے گئی خواجہ طالب حسین کی وفات پر آزادکشمیر بھر کے سیاسی سماجی حلقوں میں شدید دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے
خواجہ طالب حسین سماجی کارکن تھے انسانی حقوق کیلے کام کرنے والی تنظیم انصار برنی ٹرسٹ کے بیوروچیف آزادکشمیر تھے
خواجہ طالب حسین نے عمر کا زائد حصہ ویلفیر انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات سر انجام دی