افسوس ناک خبر
آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کھ نواحی گاؤں جونجاہل موہڑہ دو بچے نالہ میں بہہ گئے دونوں بچوں کی لاشوں کو نکال دیا گیا
پلندری کے ٹی وی نیوز
آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کھ نواحی گاؤں جونجاہل موہڑہ دو بچے نالہ میں بہہ گئے دونوں بچوں کی لاشوں کو نکال دیا گیا
دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی نجیب نویں کلاس کا طالب علم تھا معین ظہیر تیسری کلاس کا طالب علم تھا اطلاعات کے مطابق دونوں بچے اپنے گھر جا رہے تھے جہاں بارش کی وجہ سے نالے میں شدید طغیانی آ گئی اور پل نا ہونے کیوجہ سے نالہ کراس کرتے وقت دونوں بچے جان کی بازی ہار گئے
نجیب گڑالہ گورنمنٹ سکول میں نویں جماعت کا طالب علم تھا معین ظہیر تیسری کلاس جونجاہل گورنمنٹ سکول میں پڑھ رہا تھا
آج دن جب وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر کوٹھیاں گئے واپسی پر لاون کے نالہ میں راستہ کراس کرتے ہوئے تیز پانی میں بہہ گئے
عوام علاقہ نے بچوں کی لاشیں تلاش کر کے نکال لی مقامی لوگوں کے مطابق ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کیلے پل نہیں اور نالہ سے گزر کر لوگ جاتے ہیں آج بھی بچے جب گھر جا رہے تھے نالہ سے گزرتے ہوئے دونوں بچے تیز پانی میں بہہ گئے
بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی عوام علاقہ میں بچوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا