لخدمت فاونڈیشن میرپور آزادکشمیر نے سیلاب زدگان کی مدد کیلے ایک کروڑ بیس لاکھ جمع کر دئیے پہلےمرحلہ میں چار سو خاندانوں میں بارہ لاکھ کا راشن ،کپڑے،اور پانی تقیسم کیا گیا

الخدمت فاونڈیشن میرپور آزادکشمیر نے سیلاب زدگان کی مدد کیلے ایک کروڑ بیس لاکھ جمع کر دئیے پہلےمرحلہ میں بارہ لاکھ کا راشن ،کپڑے،اور پانی چار سو خاندانوں میں الخدمت میرپور کے رضاکاروں نے بحرین کے مختلف خاندانوں میں تقیسم کی
عوام علاقہ کی جانب سے میرپور الخدمت فاونڈیشن کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہم ہر ایک ڈونر کیلے دُعا گو ہیں
اسوقت ہم شدید مشکلات سے دوچار ہیں رہنے کیلے گھر نہیں کھانے کیلے کھانا نہیں گرمی کی شدت میں شدید پریشانی ہے

بحرین الخدمت کے رضا کار راشن تقسیم کر رہے ہیں

بحرین کے عوام نے صاحب استطاعت اور صاحب حیثیت لوگوں سے مدد کی اپیل کر دی

الخدمت کے رضاکاروں کا کہنا تھا ہمارا پہلا مرحلہ راشن کپڑے اور پانی چار سو خاندانوں کیلے تھا اب دیگر علاقوں کیلے سیلاب متاثرین میں دیگر ڈونیشن تقسیم کرئے گئے !الخدمت کے رضاکاروں کے مطابق الخدمت اسوقت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا
متاثرین سیلاب نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی