پونچھ کی دھرتی بلوچ میں وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کا شاندار استقبال تحریر راجہ علاؤالدین خادم

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے نے کہا عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں خوشی محسوس ہوتی ہے سیاست میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت آیا ہوں عمران کے ویثرن اور مشن لے کر آزاد کشمیر کی سیاست میں آیا تھا گزشتہ ادوار میں آزاد کشمیر میں اس طرح سے تعمیرو ترقی نہیں ہوئی جس طرح سے ہونی چاہیے تھی آزاد ریاست جموں و کشمیر پاکستان کی بنیادی اکائی ہے اور پاکستان کشمیریوں کا واحد کفیل ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض درندہ بھارتی افواج نے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی کی نعمت نصیب ہو گی بلوچ ورکرز کنونشن/جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کو فری کرپشن سٹیٹ بنائیں گے عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی کے منصوبوں پر کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیں،پونچھ ڈویثرن اور سدھنوتی بلوچ کے لوگ بہادر اور غیور ہیں ہیں یہاں کے لوگوں نے تحریک آزادی کشمیر میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا
وزیر اعظم کشمیر سردار تنویر الیاس نے ڈسٹرکٹ بلوچ سدھنوتی تاریخی پیکج کا اعلان کر کے بلوچ سدھنوتی کے عوام کا دل جیت لیا۔وزیراعظم نے تکمیل یادگار شہدا غازی بلوچ کہالہ چوک، آپ گریڈیشن آر ایچ ایس بلوچ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،تعمیر عمارت، اسٹاف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تراڑکھل ،قیام عدالت ایڈیشنل سیشن جج تراڑ کھل،قیام سپورٹس کمپلیکس،ٹیکنکل کالج قیام،قیام نیابت،گلہ کنٹ،قیام گرڈ سٹیشن،ریکنڈیشنگ گوہر گلی منوٹہ نالیاں 07 کلو میٹر،،قیام گرڈ سٹیشن بلوچ، ریکنڈیشنگ گوہرِ گلی منوٹہ سڑک 07 کلو میٹر، اور سب ڈویژن بلوچ کے لیے آسامیاں کا اعلان کر دیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ سٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری بھی دی اور نوجوان سے وعدہ کیا کہ اگر سٹیڈیم کی تعمیر میں پیسے کم پڑ گئے تو مزید رقم کا بھی بندوبست کیا جائے گا اپنے خطاب میں جناب وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس چئیرمین اور یوتھ چیئرمین تعینات کریں گے
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سدھنوتی بلوچ میں سیاحت کے فروغ کے لیے بلوچ میں 25 کلو میٹر نئی سڑکات بنانے کا بھی اعلان کیا اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سارا پونچھ ڈویثرن حسین خوبصورت اور قدرتی مناظر سے بھرپور ہے جہاں ساری دنیا سے سیاح اس حسیں وادی کا روخ کرتے ،اپنے خطاب میں جناب وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں خواتین کو باہنر بنانے کے لیے بلوچ ڈسٹرکٹ سدھنوتی میں ٹیوٹا کا ادارہ قائم کریں گے جہاں بلوچ سے 200 خواتین کو ٹیوٹا میں بھرتی کیا جائے گا تاکہ منہگائی کے اس دور میں خواتین کو با عزت با روزگار کیا جا سکے محکمہ مال سدھنوتی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی مختص کرے جہاں سمال انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا سکے،تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستقبل میں بلوچ میں شہداء کی فیملیز کے لیے اپارٹمنٹس اور شہداء کے نام پر لائبریری بنانے کا اعلان بھی کیا
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مختلف محکمہ جات میں نئی آسامیاں تخلیق کر رہے ہیں جن میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا، اپنے خطاب میں جناب وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے اپنا حق لے کر آئیں گے، اگر وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیئے تو پارلیمنٹ کے باہر پوری کابینہ سمیت احتجاجی دھرنا دیں گے۔تحریک آزادی کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہو یا تحریک آزادی پاکستان ہو یا دفاع پاکستان پونچھ کے بیٹوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم نہتے بہین بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک نازک موڑ میں داخل ہو چکی ہی جسے کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو امت مسلمہ کا عظیم لیڈر ہے جسے ساری دنیا مانتی ہے،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اوور سیز پاکستانی اعتماد کرتے ہیں،دنیا انہیں ایماندار مانتی ہے جلسے جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام عمران خان کے استقبال کے لیے باہر نکلتے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آئیندہ عام انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت کر دوبارہ وزیراعظم بننے گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں جہاں چاہیں گے وہاں پر لاہور سے بڑا جلسہ کریں گے۔ 29 ستمبر کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان مظفرآباد تشریف لے ہیں جہاں لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ایل او سی کے پار مقبوضہ کشمیر میں جہدوجہد آزادی کے لیے برسر پیکار اپنے بھائیوں کو کھبی تہنا نہیں چھوڑیں گے اور سیاسی اور سفارتی سطح پر ان کے مدد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے ساتھ تعمیر وترقی کے حوالے سے جو بھی وعدے کریں گے انہیں ہر صورت پورا کروں گا۔ عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر بغیر مانگے ملیں گے،انہوں نے کہ تحصیل بلوچ سدھنوتی کے لوگوں نے جس والہانہ انداز اور گرم جوشی سے میرا استقبال کیا اور آج یہاں تاریخی ورکرز کنونشن/ جلسہ کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کا کہنا تھا کہ شہید اور غازیوں کی سر زمین بلوچ نے جس طرح میرا تاریخ ساز اسقبال کیا گیا اسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا،جس طرح سے سدھنوتی سے لیکر بلوچ تک شاہراہ کو پی ٹی آئی کے بینروں سے سجایا گیا تھا،اج بلوچ کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون سردار فہیم آختر زبانی ،تحریک انصاف کے عہدیداران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔ورکرز کنونشن جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون سردار فہیم آختر زبانی نے کہا کہ میرے حلقے میں رہنے والا ہر وہ قبیلہ مبارکباد کا مستحق ہے جنہوں نے مجھے منتخب کر کے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے حقوق کا محافظ مجھے منتخب کیا مجھ حکومت میں جب وزارت ملی تو سب سے پہلے محکمہ تعلیم پر توجہ دی میرے انتخابی حلقے میں 70 فیصد بچوں کو نہ سکول تھے اور نہ بیٹھنے کی جگہ تھی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام کو بہتر کریں گے تاکہ امیر اور غریب کے بچے یکساں تعلیم حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ حال میں جن سکولوں کے اساتذہ نے اچھا رزلٹ نہیں دیا ان کے ساتھ کسی قسم کی شفقت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ بلوچ والوں نے الیکشن میں اپنا حق ادا کر دیا اب انکے حقوق کا تحفظ میں کرونگا۔ورکرز کنونشن میں وزراء حکومت سردار فہیم اختر ربانی ،چوہدری اظہر صادق، ممبر اسمبلی و مشیر حکومت سردار محمد حسین ،ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق خان، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سردار عتیق سخاوت ایڈوکیٹ ،ڈی جی ٹو پرائم منسٹر سردار گلفراز خان ، فرزند صغیر احمد صغیر ، سردار امتیاز شاہین آفیسر تعلقات عامہ ہمراہ وزیراعظم ،جنرل سیکریٹری ضلع سدھنوتی سردار امجد سدوزئی سیکرٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر سردار عامر جمیل ،صدر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سدھنوتی سردار انس اشفاق ،انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر ضیاء سدوزئی ،جوائنٹ سیکرٹری سردار صہیب اختر،راہنما پی ٹی آئ سردار داؤد، نبیلہ ارشاد ،سردار اشتیاق احمد، سردار آصف، سردار شکیل، سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔جلسے کے اختتام پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنان کو اپنی جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت پر ہار پہناتے ہوئے انکا خیر مقدم کیا