پلندری: بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ کشمیر،بھارتی ظلم و جبر اور حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا

پلندری (کے ٹی وی نیوز)
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم کی زیر قیادت بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ کشمیر،بھارتی ظلم و جبر اور حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سول سوسائٹی انجمن تاجراں سکول کے طلباء وکلاء برادری صحافی حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370اور 35Aکا خاتمہ کروانے میں بھارتی وزیر داخلہ کا کلیدی کردار تھا جسے مورخ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین حروف سے لکھے گا بھارتی وزیر داخلہ اور مودی سرکار کا اس گھناونے میں عمل اہم کردار رہا ہے،بھارتی وزیر داخلہ کی مقبوضہ وادی کا دورہ مظلم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مظاہرہ میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ باڈر کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری بھارتی وزیر داخلہ کے اس دورے کی نا صرف مذمت کرتی ہے بلکہ عالمی سلامتی کے اداروں یو این او اور عالمی دنیا سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے درندہ صفت انسان اور انسانیت کے قاتل شخص کا مقبوضہ کشمیر میں داخل نہ پابندی لگنی چاہیے جس نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں شہداء کے خون کیساتھ کھیلواڑ کیا اور ہماری بہن بیٹیوں کی عصمت دری کروائی ہے،

ریلی میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اور بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے عالمی دنیا بھارت کے اس گھناونے عمل کا سختی سے نوٹس لین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھارتی کیطرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں، یٰسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فلفور رہائی میں اپنا کردار ادا کریں جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ریلی میں شامل شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا مکروب چہرہ کھل کر ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے جب تک مقبوضہ کشمیر کے نہتے بہن بھائیوں کو آزادی کی نعمت مل نہیں جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،ریلی میں شامل شرکاء کا مزید کہنا تھا کشمیر کی تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ہے اور عالمی دنیا کے ٹھیکیدار اگر ایشیاء میں امن چاہتی ہے تو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر مودی اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پتلے جلائے گے اور بھارت اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستانی فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔