وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی سابق وزیر اعظم قیوم نیازی سے تلخ کلامی گالم گلوچ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کی سابق وزیر اعظم قیوم نیازی سے تلخ کلامی گالم گلوچ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
مظفرآباد (کے ٹی وی نیوز
سردار تنویر الیاس کے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف اکبر کو گالیاں دینے پر سابق وزیر اعظم قیوم نیازی نے تنویر الیاس کو اخلاقی دائرہ کار میں رہنے کو کہا جس پر تلخ کلامی ہوئی قیوم نیازی سپیکر چیمبر سے باہر نکل آئے قیوم نیازی نے کہا نشئی سے کیا بات کروں؟ گالم گلوچ کی آوزیں دیگر لوگوں نے بھی سنی نماز عصر کے وقفہ میں یہ واقع پیش آیا اسمبلی میں سردار تنویر الیاس نماز عصر سے قبل عین اس وقت پہنچے جب حسن ابراھیم کی تقریر جاری تھی نماز کے وقفہ کے دوران سابق وزیر اعظم قیوم نیازی سپکر کے پاس بیھٹے تھے کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس بھی وہاں پہنے سردار تنویر الیاس نے مبینہ طور پر سردار قیوم نیازی کے ساتھ تلخ کلامی اور گالم گلوچ شروع کر دی نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی گئی تلخ کلامئ میں سپیکر انوار الحق میں شامل ہو گئے موقع پر موجود وزراء نے معاملہ رفع دفع کروایا سپکر چمبر میں ہونے والی تلخ کلامی کی آوازیں باہر تک سنائی دی گئی بڑی تعداد میں لوگ سپکر آفس کے باہر جمع ہو گئے چوہدری انوار الحق خرابی صحت کی وجہ سے ہاوس چلے گئے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کی صدارت کی
یاد رہے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے اس اقدام کے خلاف سابق وزیر اعظم قیوم نیازی کے گاؤں سیڑہ میں احتجاج بھی کیا گیا