امیدوار ڈسڑکٹ کونسلر یونین کونسل جنوبی گوراہ حافظ ظہیر جواد کی الیکشن مہم تیزی سے جاری یونین کونسل بھر سے لوگ جوق در جوق شامل ہو گئے
سردار ظہیر جواد کے مطابق یونین کونسل جنوبی گوارہ میں گھر گھر کمپین مکمل ہو چکی ہے اور آب کارنرز میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ہر وارڈ میں بھاری لیڈ سے ہم جیت رہے ہیں عوام مسائل سے دو چار ہے موسمی لیڈروں کو عوام نے مسترد کر دیا ستر سالوں سے جنوبی گوارہ کا استحصال ہو رہا ہے
لوگوں کی محبت دیکر یقین ہو گیا اس یونین کونسل میں ہم بلامقابلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں
ظہیر جواد کا کہنا تھا 27نومبر کو الیکشن کی رسمی کاروائی باقی ہے انشاءاللہ بڑے مارجن سے جیت رہے ہیں
جنوبی گوارہ مختلف قبائل کا گلدستہ ہے یہاں ہمیشہ قبیلوں برادری کی تقسیم پر سیاست ہوتی رہی ہم نے تمام قبائل کو یکجا کیا اب سب لوگ ایک ہیں
آج بھی کچھ لوگ قبائل کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں آب لوگ متحد ہو گئے ہیں یہاں کے تمام لوگ باشعور ہیں تقیسم کی سیاست عوام نے مسترد کر دی
انہوں نے مختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ایک ایک گھر گیا ہوں لوگوں کے مسائل دیکھئے ہیں آج بھی ہماری خواتین میلوں دور سر پر پانی اٹھا کر لاتی ہیں آج بھی لوگ مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر سڑک تک لاتے ہیں بے روزگاری عام ہے منتخب نمائدوں نے اپنے ہی عزیزوں اور رشتہ داروں کو نوکریاں دی لیکن عام آدمی ہمیشہ کی طرح بے روزگار رہا تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہیں
انشاءاللہ جنوبی گوارہ سے جیت کر عوام کے مسائل اور اُن کے حل کیلے ایک منظم نظام کے تحت شفافیت کے ساتھ کام کرونگا
بلدیاتی الیکشن میں بھی کچھ لوگ یہاں قبیلوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں لیکن عوام باشعور ہو چکی ہے ہم ہر محاذ پر عوام کے حقوق اتفاق و اتحاد کا پہرا دے گئے
Load/Hide Comments