بلدیاتی انتخابات نیلم میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے نیلم کی پندرہ یونین کونسلز میں پی ٹی آئی سات نشستوں پر آگے

بلدیاتی انتخابات
کے ٹی وی نیوز
آزاد جموں کشمیر مظفرآبادبلدیاتی الیکشن نتائج کا سلسلہ جاری
نیلم میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے نیلم کی پندرہ یونین کونسلز میں پی ٹی آئی سات نشستوں پر آگے ہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی تین تین نشستوں پر آگے ۔دو آزاد امیدوار ضلع کونسل کی نشتیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے
بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری / غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل اپر گریس سے پی ٹی آئی کے مولانا یحی شاہ ۔یونین کونسل کیل سے پی ٹی آئی کے سردار طاہر ایڈووکیٹ۔ یونین کونسل دودھنیال سے پی ٹی آئی کے نثار خان ۔ یونین کونسل نگدر سے پی ٹی آئی کے راجہ افتخار خان ۔ یونین کونسل کنڈل شاہی سے غلام مجتبی مغل ۔ یونین کونسل باڑیاں سے ملک سرور جبکہ یونین کونسل چلہانہ سے عبدالحمید اعوان اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ یونین کونسل لوئر گریس سے ن لیگ کے عبدالقوی ۔یونین کونسل دواریاں سے میاں عبدالقدوس اسحاقی اور یونین کونسل لوات سے خواجہ غلام احمد اپنی سیٹیں جیت گئے ۔ یونین کونسل کٹن جاگراں سے پیپلزپارٹی کے امتیاز قریشی ۔ یونین کونسل سالخلہ سے نمبردار لیاقت خان.یونین کونسل شاردہ سے میاں بنیامین اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔ جبکہ یونین کونسل۔سرگن سے آزاد امیدوار بشارت سواتی اور یونین کونسل اشکوٹ سے آزاد امیدوار سید فیاض شاہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔